ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی بدعنوانی کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر معافی مانگے: کانگریس

بی جے پی بدعنوانی کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر معافی مانگے: کانگریس

Mon, 10 May 2021 12:25:43    S.O. News Service

اورنگ آباد،10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے اتوار کے روز کہا کہ منورا ایم ایل اے ہاسٹل پروجیکٹ کے بارے میں مہا وکاس آگاڑی حکومت پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے سلسلے میں اتل بھٹکھلکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو معافی مانگی چاہیے۔

سچن ساونت نے گزشتہ روز سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ مودی حکومت کی نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (این بی سی سی) کمپنی نے منورا ایم ایل اے ہاسٹل کی تعمیر نو کے لئے اس پروجیکٹ کی لاگت طے کی ہے۔ لہذا، بی جے پی کے ایم ایل اے بھٹکھلکر اور بی جے پی کو بغیر کسی جانکاری کے 900 کروڑ روپئے کی بدعنوانی کے الزامات عائد کرنے کے لئے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے منورا پروجیکٹ میں اتل بھٹکھلکر کے بدعنوانی کے الزامات کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں مہا وکاس آگاڑی حکومت پر تنقید کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منورا ایم ایل اے ہاسٹل کی تعمیر نو کا فیصلہ دیویندر فڑنویس حکومت نے لیا تھا اور اس کا کام این بی سی سی کو فڑنویس حکومت نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ اتل بھٹکھلکر نے ریاستی حکومت پر اس پروجیکٹ کی لاگت بڑھانے اور ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار کی این بی سی سی نے پہلی بار 28 فروری 2020 کو مقننہ کو سونپے گئے ڈرافٹ ای ۔ٹینڈر نوٹس میں اس پروجیکٹ کی لاگت 810 کروڑ روپے بتائی تھی، لیکن کمپنی نے 8 دسمبر 2020 کو اپنے تفصیلی تخمینے میں لاگت بڑھاکر 875.62 کروڑ کردی تھی۔


Share: